نیلو بیگم کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے

اداکارہ نیلو بیگم کی آج دوسری برسی ہے. معروف اداکارہ نیلو اداکارہ شان شاہد کی والدہ اور ریاض شاہد کی اہلیہ تھیں انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں کئی دہائیوں تک راج کیا. نیلو نہ صرف اداکاری میں بلکہ رقص میں بھی مہارت رکھتی تھیں وہ خوبصورت رقص اور ادائوں کی وجہ سے خاصی مشہور تھیں ، آئے موسم رنگیلے سہانے جیا نہیں مانے میں ان کے رقص کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں .انہوں نے بے شمار ہٹ فلموں میں کام کیا فلم زرقا میں ان کی اداکاری کون بھول سکتا ہے.انہوں نے 1956 میں ’بھوانی جنکشن‘ کے ذریعے فلمی صنعت میں قدم رکھا مگر پاکستانی فلم انڈسٹری میں انہیں شہرت 1957 کی سپرہٹ فلم سات لاکھ سے ملی. اس کے بعدانہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. نیلو نے وہ شہرت

دیکھی جو کسی کا بھی خواب ہی ہو سکتی ہے. نیلو بیگم ایک کیتھلوک مسیحی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں تاہم معروف فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر ریاض شاہد سے شادی کے وقت انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور عابدہ ریاض کا نام اختیار کیا۔نیلو بیگم طویل عرصہ کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 30 جنوری 2021 کوانتقال کر گئیں تھیں. نیلو آج بھی اپنی بہترین اداکاری کی وجہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں.

Comments are closed.