fbpx

مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے:ہم توچاہتےہیں کہ اب معاملات حل ہوجانے چاہیں:ترجمان افغان طالبان

اسلام آباد:مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے:ہم توچاہتےہیں کہ اب معاملات حل ہوجانے چاہیں،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کوخوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں‌

ذرائع کے مطابق جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا افغان طالبان کابل انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں‌ تو سہیل شاہین نے جواب دیا کہ وہ تو تیار ہیں کہ افغان نمائندے آگے بڑھیں اورافغانستان کی خوشحالی کی خاطار مل کر کام کرنے کا عزم کریں‌

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتےہیں کہ عبداللہ عبداللہ جیسی شخصیات آگے بڑھیں اوراگروہ چاہتے ہیں کہ کسی تیسرے ملک میں مذاکرات ہونے چاہیں تو وہ دوحہ میں مذاکرات کےلیے تیار ہیں‌ تاکہ افغانستان میں‌ ایک پرآمن حکومت آئے اورملک کوخوشحالی کی طرف لے کرچلے