بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا ہے اور مداح سوال اُٹھا رہے ہیں کہ کیا واقع نیہا ککڑ رواں ماہ کے آخر میں اپنے دوست روہن پریت سنگھ سے شادی کرنے والی ہیں۔
باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے ہندوستان ٹائم کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن کے میزبان آدتیہ نارائن کے بعد ، نیہا ککڑ کو گلوکارہ روہن پریت سنگھ سے جوڑا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق متعدد نیوز پورٹلز نے اطلاع دی ہے کہ گلوکارہ روہن پریت کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں-
ہندوستان ٹائم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چند اطلاعات کے مطابق ، نیہا 24 اکتوبر کو روہن پریت کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں لیکن اب تک دونوں گلوکاروں کی جانب سے اب تک ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے-
رپورٹ کے مطابق نیہا کے ایک دوست نے مبینہ طور پر بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ گلوکار کی شادی کی افواہیں سراسر غلط ہیں۔ "نہیں وہ شادی نہیں کررہی ہے۔ روحان پریت کی افواہ اتنی ہی جعلی ہے جتنی کہ پہلے آدتیہ نارائن سے شادی کی۔ مجھے نہیں معلوم کیوں نیہا خود کو ایسی سستی تشہیر چالوں کا حصہ بننے کی اجازت دیتی ہے۔ اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ میڈیا ایسی چالوں میں بار بار کیسے اور کیوں آتا ہے؟
اس سے قبل ، انڈین آئیڈل کے میزبان آدتیہ کے ساتھ اس کی شادی کی افواہیں بھی اس کے بھائی ٹونی کاکڑ کے ساتھ اس شو اور ان کی میوزک ویڈیو کی تشہیر کی ایک چال ثابت ہوئیں۔ ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ، نہیا نے کہا ، “آدتیہ بہت خوبصورت شخص ہیں۔ ان کا دل سونے کا ہے اور میں یہ جان کر واقعی خوش ہوں کہ میرا عزیز دوست اس سال اپنی طویل عرصے کی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کر رہا ہے۔ میں اسے تمام خوشیوں اور کئی سالوں سے یکجہتی کی خواہش کرتی ہوں۔
جبکہ دوسری جانب نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ ایسی پوسٹس کی ہیں جنہیں دیکھ کر تو یہی لگ رہا ہے کہ وہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔
گلوکار روہن پریت سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں دونوں گلوکار بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFgZx3cnifk/?utm_source=ig_embed
روہن پریت سنگھ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’شُکر ہے میرے رب کا۔ اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
اس پوسٹ پر انہیں اپنے مداحوں اور دوستوں کی طرف سے بہت ساری تحسین ملی اور کچھ نے انھیں ’مبارکباد‘ اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے ۔
دوسری جانب نیہا ککڑ نے کچھ ہفتے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں روہن پریت سنگھ اُنہیں انگوٹھی پہنا رہے ہیں جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں نیہا ککڑ کا گانا ’ڈائمنڈ دا چھلا‘ چل رہا ہے۔
https://www.instagram.com/reel/CElKxJhDkB9/?utm_source=ig_embed
نیہا ککڑ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں روہن پریت سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ بہت کیوٹ ہیں۔