نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ ماحولیات کے افسران کی سرزنش کی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور کینال کے گرد درخت کاٹے گئے،آپ کی اتھارٹی کہاں ہے؟نہر کے کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی،
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کے افسران کو نوٹس جاری کر دئیے،عدالت نے کہا کہ کنال ہیری ٹیج ایکٹ ہونے کے باوجود درخت کیوں کاٹے گئے؟
عدالت نے رنگ روڈ پر درخت نہ لگانے پر تشویش کا اظہار کیا ،عدالت نے شہر کے ماسٹرپلان میں درخت لگانے کیلئے کیا پالیسی ہے ؟ چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے استفسار کیاکہ لاہور میں کھلی ڈرینزکوٹھیک کیوں نہیں کیا جارہا؟،عدالت نے کہا کہ واساکھلے مین ہولزمیں بچوں کے گرنے واقعات روکنے پر کام کرے ،واسا نہر میں آلودہ پانی کی مقدار معلوم کرنے کیلئے نمونے لے کر ٹیسٹ کرے .
لاہورہائیکورٹ نے گرین بیلٹس سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
وکیل درخواستگزار نے کہا کہ پرانی گاڑیوں کو فٹنس پر پورا نہ اترنے پر چلانے کے لیے بین کر دیا جائے ۔جس پر عدالت نے کہا کہ موٹر وہیکل قانون اس کی اجازت نہین دیتا ۔عدالت میں سموگ کی روک تھام کے لیے صوبائی کابینہ کی ہونے والی میٹنگ منیٹس کی بابت رپورٹ پیش کر دی گئی عدالت نے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر حکومتی محکموں کو عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی .
عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور عدالت نے محکموں کو سموگ کی بابت کئے گئے اقدامات کی پراگرس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کر دی عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا ۔