ماضی میں اقربا پروری سے تنگ آکر اداکاری چھوڑی تھی سیلینا جیٹلی

0
33

گذشتہ ماہ 14 جون کو 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری اور ڈپریشن کے باعث خودکشی پر بحث چل رہی ہے اور ہر اداکار جو اقربا پرور کا شکار ہو چکا ہے اس پر کھل کر بات کر رہا ہے بھارتی سابق اداکارہ 38 سالہ سیلینا جیٹلی کا کہنا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کے روئیے سے تنگ آ کر انہوں نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔

باغی ٹی وی : سابق بھارتی اداکارہ و ماڈل سیلینا جیٹلی نے بھارتی ویب سائٹ ’ ہندوستان ٹائمز ‘ کو حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اچھے کردار اور اچھی فلمیں معروف اور سینئر فنکاروں کے بچوں کو دے دی جاتی ہیں اس لیے اقربا پروری کے اس رویئے سے تنگ آ کر انہوں نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیا ر کر لی تھی-

سیلینا جیٹلی نے کہا کہ انڈسٹری سے باہر سے ہونے کی وجہ سے اُن کے کیریئر کے آغاز میں انہیں بس سپورٹنگ کردار دیئے گئے اور مرکزی کرادر دینے سے انکار کر دیا گیا تھا –

انہوں نے کہا کہ وہ سائیڈ رول ادا کر کے تنگ آ چکی تھیں اور مزید سائیڈ رول نہیں کرنا چاہتی تھیں وہ بس اسکرین پر اچھا دکھنا نہیں چاہتی تھیں ، ایک با صلاحیت اداکارہ ہونے کی وجہ سے وہ اداکاری کو ترجیح دیتی ہیں بس اسکرین پر نظر آنا اُن کا مقصد نہیں ہے

سیلینا نے کہا کہ اس انڈسٹری کا یہ حال ہے کہ اگر آپ پڑھنے کے لیے اسکرپٹ مانگ لیں تو لوگ برا منا جاتے ہیں کہا جاتا ہے کہ اپنے آپ کو بہت بڑی اداکارہ سمجھتی ہے-

واضح رہے کہ سیلینا جیٹلی 2001ء میں مس انڈیا کا ٹائٹل جیت چکی ہیں اور 2001ء ہی میں مِس یونیورس کے مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے رنر اپ قرار پائی تھیں-

سیلینا کا کہنا ہے کہ وہ ایک آرمی آفیسر کی بیٹی ہیں اُن کے لیے ہار ماننا یا ہمت ہار کر کسی چیز سے بھاگ جانا نا ممکن سی بات ہے وہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے اور بھی بہت کچھ ہیں –

پریانکا چوپڑا نے بھی نیپوٹزم کے خلاف آواز بُلند کر دی

بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں عدنان سمیع خان

اقربا پروری ہمیشہ ہی رہے گی اور بالی وڈ میں میرا وجود ہی اقربا پروری کو چیلنج ہے منوج باجپائی

Leave a reply