نیپرا نے کے الیکٹرک کو50 ملین روپے جرمانہ کردیا،جرمانہ کیوں کیا ؟جان کرہوںگےآپ حیران

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کو50 ملین روپے جرمانہ کردیا،جرمانہ کیوں کیا ؟جان کرہوںگے آپ حیران تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی درجنوں ہلاکتوں کے باوجود کے الیکٹرک اپنا ترسیلی نظام درست نہ کرسکا-تقسیم کانظام مکمل محفوظ نہ بنانے پر نیپرا نے50ملین روپے جرمانہ عائد کردیا ۔
عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف
واضح رہے کہ رواں برس 29تا31جولائی اور10تا12اگست کو کراچی شہر کو تیز بارشوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جس دوران بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے متعدد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور طویل دورانیہ تک بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔
رونقیں بحال،پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ: راولپنڈی کے لیے نیا ٹریفک پلان جاری
نیپرا نے اموات کے حقائق اور وجوہات کا پتہ لگانے اور اس بات کا تعین کرنے کے لئے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کیا۔تفتیش میں کے ای کے لائسنس کی شرائط و ضوابط اور نیپرا کے قوانین کی خلاف ورزی کے بارے میں انکشاف بھی ہوا۔
واٹس ایپ نے اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا
تحقیقات کے مطابق ایل ای ٹی / ایچ ٹی کے کھمبوں کی کمی اورکرنٹ کی وجہ سے 19 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد نیپرا نے کے ای کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیاکے الیکٹرک کو نیپرا ایکٹ 1997 کی سیکشن 27 بی اور سیکشن 28 کے تحت شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔