برطانوی شہزارے ہیری کےہاں امریکہ میں شہزادی کی آمد:نومولد کا نام دادی اورپڑدادی کے نام پررکھ دیا گیا

0
41

لندن :برطانوی شہزارے ہیری کےہاں امریکہ میں شہزادی کی آمد:نومولد کا نام دادی اورپڑدادی کے نام پررکھ دیا گیا،اطلاعات کے مطابق شہزادی ڈیانا کےچھوٹے فرزند شہزادہ ہیری اور میگھن کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی ہے

ادھر خاندانی ذرائع کے مطابق شاہی خاندان کے اس نئے مہمان ، نومولود کا نام دادی ڈیانا اور پڑ دادی ملکۂ برطانیہ کے نام پررکھا گیا ہے

ڈیوک اور ڈچز آف سسکس نے اپنے دوسرے بچے (بیٹی) کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔ اس بچی کا نام "للی ” بیت لیلی ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسرتجویز کیا گیا ہے ، جو کہ جمعے کی صبح للی بیت دن منٹ 11:40 پرکیلیفورنیا کے ہسپتال سانتا باربرا پیدا ہوئیں۔

بچی کا وزن سات پاؤنڈ اور 11 اونس ہے۔ اور اب وہ گھر پر موجود ہیں ۔ شاہی جوڑے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بچی اور ماں کی طبعیت بہتر ہے۔

شاہی جوڑے کے مطابق انھوں نے اپنے دوسرے بچے کا نام ملکہ کی شاہی خاندان میں عرفیت ’للی بیت‘ پر رکھا ہے۔ ملکہ اس پیدا ہونے والی بچی کی پڑدادی ہیں۔

پرنسز آف ویلز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بچی کا درمیانی نام ڈیانا ان کی دادی لیڈی ڈیانا کے نام پر رکھا جو ایک ٹریفک حادثے میں مر گئی تھیں۔

۔یہ بچی ملکہ کی گیارویں پوتی بنتی ہے اور ملکہ بننے کے لیے آٹھویں نمبر کی امیدوار ہے۔

Leave a reply