پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچنگ سٹاف کے لئے اشتہار دے دیا

0
44

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچنگ سٹاف کے لئے اشتہار دے دیا

پی سی بی کی طرف سے جاری اشتہار ہیں ہیڈ کوچ کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور باؤلنگ کوچ کے لئے بھی درخواستیں طلب کرلی گئیں .پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے خواہشمند امیدواروں سے 23 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں
مکی آرتھر جمعرات کی شب لاہور چھوڑ دیں گے۔ مکی آرتھر پی سی بی کے فیصلے سے مایوس ہیں۔ مکی آرتھر کو پی سی بی حکام 15 ماہ کی توسیع دینے کا وعدہ کرچکے تھے لیکن کرکٹ کمیٹی نے کوچ کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا جس کے سامنے احسان مانی نے بھی ہتھیار ڈال دیے۔

مکی آرتھر کو معاہدے میں توسیع نہ دینے کا اعلان گذشتہ دنوں کیا گیا تھا۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور جمعے کو پاکستان سے روانہ ہوں گے۔
گرانٹ فلاور بھی معاہدے میں توسیع نہ ملنے والے کوچز میں شامل تھے۔ وہ پانچ سال پاکستان ٹیم کا حصہ رہے۔ٹرینر کی جگہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کا عہدہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔

پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لوڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply