پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ کا نام سامنے آگیا
لاہور: نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوچنگ کیلئے رابطہ ہوا ہے.
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر نظریں جما لی ہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے انڈین پریمیر لیگ کو بھی خیرآباد کہہ دیا ہے. مائیک ہیسن پی سی بی کو کوچنگ کیلئے درخواست دیں گے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچنگ کیلئے جن غیر ملکی افراد کے نام زیر غور ہیں، ان میں مائیک ہیسن مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ مائیک ہیسن نے 6 برس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے بعد گزشتہ برس اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور ان کے دور میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ناصرف ورلڈکپ 2015ءکے فائنل میں پہنچی بلکہ ٹی 20 ورلڈکپ 2016ءکے سیمی فائنل میں بھی کوالیفائی کیا۔
واضح رہے کہ مکی آرتھر کے بعد پی سی بی کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے تاہم اب مائیک ہیسن کو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے مضبط امیدوار سمجھا جارہا ہے.