نئے کورونا وائرس کے کتنے مریض پاکستان میں سامنے آگئے ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

نئے کورونا وائرس کے کتنے مریض پاکستان میں سامنے آگئے ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

باغی ٹی وی : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (قومی ادارہ صحت) نے نئے کورونا وائرس B.1.1.7 کے پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق کی ہے، یہ کیسز ان افراد میں سامنے آئے ہیں جوحال ہی میں برطانیہ کا دورہ کرکے آئے ہیں۔

برطانیہ میں پہلی بار کورونا وائرس کی یہ نئی قسم دسمبر 2020 میں رپورٹ ہوئی تھی۔ نیا کورونا وائرس آنے کے بعد وزارت صحت نے برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کیلئے کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازم قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے اب تک 31 ممالک میں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اب تک کی ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ B.1.1.7 پہلے کورونا وائرس سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے، لیکن اس بات کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ یہ کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے

کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید ایک ہزار 895 افراد متاثر ہو گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 529 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 39 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 350 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments are closed.