مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد میں 5 سال کے دوران ہونیوالے احتجاجوں سے نمٹنے پر کتنے اخراجات ہوئے؟

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں احتجاجوں سے نمٹنے میں پچھلے...

تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدا سے یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان

تحریک انصاف نے پاک فوج کے جوانوں اور شہدائے...

آئی سی سی نےخوشدل شاہ پر جرمانہ عائد کر دیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی...

پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ،آئی ایم ایف

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے...

اسرائیلی میڈیا کاپاکستانیوں کےاسرائیلی خفیہ دورے کا دعویٰ

اسرائیل کےمیڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی صحافیوں،...

حکام کی نااہلی کے باعث نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ ، 18 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

نئی دہلی: بھارت میں نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کی رات ہوئی بھگدڑ کے حوالے سے انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق مہا کمبھ یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرین کے اعلان اور پریاگ راج جانے کے لیے ٹکٹوں کی غیر معمولی فرو خت اس حادثے کی بڑی وجوہات میں شامل تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے حکام ہر گھنٹے میں تقریباً 1500 عام ٹکٹیں جاری کر رہے تھے، جس کی وجہ سے پلیٹ فارم 14 پر شدید رش ہوگیا مسافر بڑی تعداد میں پریاگ راج جانے والی ٹرین کا انتظار کر رہے تھے، جبکہ ساتھ والے پلیٹ فارم 13 پر دربھنگہ جانے والی سوتنترتا سینانی ایکسپریس کے مسافر بھی موجود تھے تاہم، سوتنترتا سینانی ایکسپریس تاخیر کا شکار ہو گئی اور رات 12 بجے کے بعد روانہ ہونا تھی، جس کے باعث مسافر پلیٹ فارم پر ہی موجود رہے اسی دوران پلیٹ فارم 14 پر بھی رش بڑھ گیا، اور کھڑے ہونے کی بھی جگہ نہ رہی۔

رپورٹ کے مطابق حالات کے پیش نظر رات 10 بجے ریلوے حکام نے پلیٹ فارم 16 سے پریاگ راج کے لیے ایک خصوصی ٹرین کا اعلان کیا، جس کے بعد پلیٹ فارم 14 پر موجود مسافر پل عبور کرتے ہوئے تیزی سے 16 کی طرف بڑھنے لگےاسی دوران پل پر بیٹھے کچھ افراد کچلے گئے، جبکہ ایک مسافر پھسل کر گر گیا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ہمانشو شیکھر اپادھیائے نے تصدیق کی کہ اس واقعے کی اعلیٰ سطحی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھگدڑ کے دوران 18 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 9 خواتین، 5 بچے اور 4 مرد شامل ہیں مارے گئے افراد میں سب سے بڑی عمر کا شخص 79 سال جبکہ سب سے کم عمر بچی 7 سال کی تھی بھارتی ریلوے نے مارے گئے افراد کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 25 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 1 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے حادثے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے پولیس کے مطابق، وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ بھگدڑ کے وقت کیا اعلانات کیے گئے تھے اور رش پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادھر واقعے کے بعد اتر پردیش کی گورنمنٹ ریلوے پولیس نے پورے صوبے میں ریلوے اسٹیشنز پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، خاص طور پر پریاگ راج میں، جہاں مہا کمبھ میلہ جاری ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ریلوے پرکاش ڈی نے پلیٹ فارمز پر سخت نگرانی کی ہدایت دی ہے تاکہ رش پر قابو پایا جا سکے اور ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔