ڈرائیونگ سے متعلق اہم فیصلہ ، پرانا دور ختم

0
45

لاہور: سائنسی ترقی کے ساتھ چیزوں میں بھی تبدیلی آنے لگی،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی کوالٹی کوبین الاقوامی معیارکے مطابق بنانےکے لیےلائسنس کی تصویراورالفاظ کوبڑاکرنےکافیصلہ کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نےخلاف ورزیوں کی تفصیل کارڈپردرج کرنےکے لیے قانون سازی کرنے کاحکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق آج آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی زیر صدارت ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیزائن تبدیل کرنےکے حوالے سےاجلاس ہوا، اس اجلاس میں آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے ڈیزائن میں کارڈ ہولڈر کی تصویر کےسائز کو بڑا کیاجائے،لائسنس ہولڈر کا نام اور کوائف کے الفاظ کو مزید نمایاں کیا جائے۔

آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے اس اجلاس میں دیگر افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی تفصیل کارڈ پر درج ہونےکے متعلق قانون سازی ہو گی،نئے ڈیزائن کی تیاری میں پی آئی ٹی بی کے ماہرین کی تجاویز کو بھی مد نظر رکھا جائے۔

آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان صدارت میں ہوے والے اس اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ڈاکٹر اخترعباس،سی ٹی اولاہور کیپٹن ریٹائڑڈ لیاقت ملک اور ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرزعمارہ اطہر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک موقع پر آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان اس بات کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے کہ پنجاب میں ڈرائیونگ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے

Leave a reply