کیا دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت مانگنا لازمی؟ مفتی عبدالقوی کا تازہ ترین فتویٰ

0
54

لاہور: مفتی عبدالقوی نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ دوسری شادی کرنے سے قبل پہلی بیوی سے اجازت مانگنا لازمی ہے.

تفصیلات کے مطابق پروگرام "سماج عفیفہ راؤ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ "دوسری شادی کرنے سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینا لازمی ہوتی ہے کیونکہ یہ پاکستان کا قانون ہے”. انہوں نے کہا کہ "میں پاکستانی ہوں اور پاکستان کے قوانین کی عزت کرتا ہوں اس لئے مجھے پاکستان میں رہتے ہوئے اگر دوسری شادی کرنی ہے تو مجھے اپنی پہلی بیوی سے اجزت لینا لازمی ہوگی، کیونکہ اگر میں ایسا نہیں کرتا تو مجھے 2 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ بھی ہوسکتا ہے، اسی لیے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لازمی درکار ہوگی”. انہوں نے مزید کہا کہ "البتہ وہ نکاح کرسکتے ہیں کیونکہ اس کا حکم قران پاک میں موجود ہے” اس پر اینکرپرسن عفیفہ راؤ نے مفتی صاحب سے سوال کیا کہ "مفتی صاحب آپ نے کتنے نکاح کیے ہوئے ہیں؟” مفتی عبدالقوی عفیفہ راؤ کا سوال یہ کہہ کر گول کرگئے کہ اگر وہ یہ بتادیں کہ ان کے کتنے نکاح ہیں تو اس بات سے ان کے گھر والوں کا دل ٹوٹ جائے گا اور وہ کسی کا دل نہیں توڑنا چاہتے. مفتی صاحب کے نزدیک دل توڑنا حرام ہے جبکہ نکاح کرنا سنت ہے.

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی پروگرام "سماج عفیفہ راؤ کے ساتھ” میں تشریف لائے جہاں انہوں نے دو شادیاں کرنے سے متعلق فتویٰ جاری کیا.

Tagsbaaghi

Leave a reply