2021 میں نئی کتنی انکارپوریشن کمپنیاں ہوئیں رجسٹرڈ ، معیشت کی گاڑی چلے گی

0
22

2021 میں نئی کتنی انکارپوریشن کمپنیاں ہوئیں رجسٹرڈ ، معیشت کی گاڑی چلے گی

باغی ٹی وی : سکیس ای سی پی کے بزنس سینٹر اسلام آباد میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح میں 24فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے حال ہی میں قائم ہونے والے بزنس سینٹر اسلام آباد میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح میں 24فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ ایس ای سی پی بزنس سینٹر میں جنوری 2021 کے دوران 837 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئیں۔

ایس ای سی پی حکام کہناہے کہ ملک بھر میں جنوری 2021 کے دوران مجموعی طور پر 2101نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے

اسلام آباد میں قائم کیے گئے ایس ای سی پی کے نئے دفتر کا مقصد کمپنیوں کی انکارپوریشن کے لیے درخواستوں پر تیزی سے عملدرآمد کرنا ہے۔

دفتر کے قیام سے پاکستان میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے تناظر کے ساتھ مجموعی طور پر صارفین کے یوزر ایکسپیرینس کو بہتر کرنا ہے۔

جنوری کے دوران ایس ای سی پی کے ساتھ 2201 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہونے سے مجموعی طور پر رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں کی تعداد 134747 تک جا پہنچی ہے۔

نئی انکارپوریشنز میں سے 98 فیصد کمپنیوں کو آن لائن رجسٹرڈ کیا گیا اور 30 فیصد درخواستوں کے انکارپوریشن عمل کو اسی روز ہی مکمل کر لیا گیا تھا۔

69 فیصد کے قریب کمپنیوں کو پرائیویٹ لمیٹڈ کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ 28 فیصد کمپنیوں کو سنگل میمبر کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا، تین فیصد کمپنیوں کو پبلک اَن لسٹڈ کمپنیوں یا بغیر منافع ایسوسی ایشنز، غیرملکی کمپنیوں اور لمیٹڈ لائیبیلٹی پارٹنرشپ (ایل ایل پی) کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا۔

جنوری 2021 میں جن شعبوں میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں ان میں ٹریڈنگ سیکٹر کے ساتھ 314 انکارپوریشنز، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق 269 کمپنیاں، تعمیرات کی 227 کمپنیاں، سروسز اینڈ الائیڈ کی 188 کمپنیاں اور ای کامرس سے تعلق رکھنے والی 79 کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ 1124 کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹرڈ کی گئی تھیں

Leave a reply