6کروڑ کی نئی مشینری میونسپل کارپوریشن کے حوالے

0
35

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمودنے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ بلدیہ شیخوپورہ کے لئے خریدی جانے والی 6 کروڑ روپے کی مشینری میونسپل کارپوریشن کے حوالہ کر دی
جو کہ شہر شیخوپورہ کے لیے کسی بڑے تحفہ سے کم نہیں اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے بتایا کہ جس وقت میں اقتدار میں آیا اس وقت اس شہر کی صفائی ستھرائی اور سیوریج کے حوالہ سے انتہائی بری حالت تھی جو کہ ناقابل برداشت تھی اوپر سے سازشی عناصر اس گورنمنٹ کو فلاپ کرنے کے لیے کوشاں تھے مگر ہمت نہ ہاری شہر میں مشینری نہ ہونے کے برابر تھی اور ان حالات میں مشینری کا لانا اور صفائی کے حالات بہتر کرنا ایک خواب تھا اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے دن رات کوشش کی اور وزیراعلی پنجاب سے اس مقصد کے لیے ایک خطیر رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا اور الحمدللہ آج سکر مشین، جیٹر مشین، ٹریکٹر ،ٹرالیاں ،کوڑے دان، ہاتھ ریڑھیاں اور دیگر سامان میونسپل کارپوریشن کے حوالہ کردیا گیا جس پر میں سب سے پہلے اللہ تعالی اور اس کے بعد تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا انتہائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس کامیابی میں میرا ساتھ دیا آخر پر میں شہر شیخوپورہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں وہ کام ہے جو عرصہ20 سال میں نہ ہو سکا وہ آج ہوگیا اس مشینری سے شیخوپورہ میں صفائی کے انتظامات میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا
ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے بتایا کہ کوالٹی اور معیار کو لازمی مد نظر رکھا گیا ہے غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی مزید شہر کے لیے رواں سال 6 سے 7 کروڑ روپے کی گرانٹ حکومت سے حاصل کرنے کے لئے استدعا کی گئی ہے جوکہ انشاءاللہ جلد خزانہ میں ہوگی
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشینری کا آنا شہر شیخوپورہ کے لئے خوش آئندہ ہے تمام اداروں سمیت میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال اور قربانی کے پیش نظر صفائی کے معیار کو بہتر سے بہتر رکھا جائے کسی بھی غفلت برتنے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Leave a reply