کشمیر پریمیئر لیگ کی اہم فرنچائیز میرپور رائلز کی نئی انتظامیہ نے چارج سنبھال لیا

0
42

اسلام آباد : کشمیر پریمیئر لیگ کی اہم فرنچائیز میرپور رائلز کی نئی انتظامیہ نے چارج سنبھال لیا اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہروقار تقریب میں کے پی ایل اور میر پور رائیلز کے درمیان یاداشت پر دستخط کئے گئے،میرپور رائلز کی جانب سے چئیرمین ڈاکٹر عبدالواجد جبکہ کشمیر پریمیئر لیگ کی طرف سے صدرعارف ملک نے دستخط کئے

اطلاعات ہیں کہ میر رائیلز کے ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرزاق اور خوشدل شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی ، اس دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرزاق نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا ، ان کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹر نوجوان کھلاڑیوں میں اپنا تجربہ شئیر کرسکتےہیں،عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ میرپور رائلز کو کشمیر پریمیئر لیگ کا چیمپیئن بنائیں، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن کامیاب رہا،عبدالرزاق نے کہا کہ امید کرتاہوں کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوئے گا،

چئیرمین میر پور رائلز ڈاکٹر عبد الواجد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ہم کشمیر کے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں بہت آگے دیکھنا چاہتے ہیں ۔میرا تعلق صحت کے شعبہ سے ہے اور صحت کے شعبہ میں ملک کی خدمت میرا عزم ہے ۔ صحت مند معاشرےکے لئیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے۔ اسی لئیے ہم نے فیصلہ کیا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کی ٹیم میر پور رائلز ٹیم کو اپنایا ۔ ہم کشمیر کے کھلاڑیوں کی بھرپور انداز میں کوچنگ کریں گے ان کو کرکٹ کے میدانوں میں انٹرینشنل لیول پر لے کر جائیں گے ۔ میر پور رائلز میر پور کی کے باسیوں کی ٹیم ہے میں کشمیر پریمئیر لیگ انتظامیہ اور کرکٹ کے دلدادہ دوستوں کو مشکور ہوں انہوں نے میر پور رائلز ٹیم حاصل کرنے میں میرق ساتھ دیا

صدر کشمیر پریمیئرلیگ عارف ملک کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرپور رائلز کی نئی انتظامیہ کو کے پی ایل میں خوش آمدید کہتاہوں مجھے امید ہے کہ ڈاکٹر عبدالواجد کی قیادت میں میرپور رائل پہلے سے بہتر انداز میں کے پی ایل میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ صدر کے پی ایل کامزید کہنا تھا کہ پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد ہم اپنے شائقین سے وعدہ کرتے ہیں کہ پی پی ایل کا سیزن ٹو اور بھی زیادہ منفرد اور کامیاب ہوگا

Leave a reply