ایک بار پھر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پروازوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

0
24

اسلام آباد: ایک بار پھر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پروازوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری ،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، جس کے تحت مسافروں کے ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنا لازمی ہوگا، نئے احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت اندرون ملک سفر کیلئے ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنا لازم ہوگا، آن لائن ٹکٹ بکنگ یا براہ راست ٹکٹ فروخت کے وقت شناختی کارڈ نمبر کا اندراج یقینی بنانا ہوگا۔

ٹریول ایجنسیاں بھی ٹکٹ بک یا فروخت کرتے وقت ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کی پابند ہوں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں احتیاطی تدابیر پر 31 جنوری تک عمل جاری رکھنے اور شادی ہالز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر 15 فرروی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a reply