نئے ٹی وی لائسنس کا اجراء ،عدالت نے پیمرا کو بڑا حکم دے دیا

0
30

پیمرا کی جانب سے نئے ٹی وی لائسنس کےاجرا کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پیمرا کو نئے لائسنس جاری کرنے سے روک دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ٹی وی لائسنس کے اجرا کے حوالہ سے سماعت ہوئی. چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے پی بی اے کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پی بی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ نئے لائسنس جاری کرنے سے کیا فرق پڑے گا، جس پر وکیل نے کہا کہ پیمرا نے ہماری درخواست پر فیصلہ کرنے کی بجائے لائسنس کی بولی شروع کردی،پیمرا کو 12 مارچ کے بعد 15 دن میں درخواست پرفیصلہ کرنا تھا،وکیل پی بی اے فیصل صدیقی نے مزید کہا کہ پیمرا 119 چینلز کو لائسنس دے چکا جبکہ 80 کی گنجائش ہے، پی بی اے کی درخواست پرسندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کوفیصلہ کرنے کا حکم دیا،پیمرا کے پاس اتنی گنجائش نہیں جتنے لائسنس جاری کررہا ہے، پیمرا کے پاس ہماری درخواست یہی ہے کہ جب گنجائش نہیں تو نئے لائسنس کااجرا کیوں کیا جارہا ہے، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو نئے لائسنس جاری کرنے سے روک دیا، عدالت نے لائسنس اجرا کےحوالے سے پیمرا کا حتمی فیصلہ عدالتی حکم سےمشروط کردیا ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت اطلاعات اور پیمرا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

Leave a reply