نئی یونیورسٹیوں کا قیام کوالٹی کو کم کردے گا، فواد چوہدری

0
50

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلامک ریسرچ یونیورسٹی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں ایک یونیورسٹی تھی، آج ہمارے پاس دو سو ستراں یونیورسٹیز ہیں، یہ جو دوڑ لگی ہے کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائی جائے، ہمیں اس سے رکنا چاہیے، ہمیں کوالٹی آف یونیورسٹی پر زور دینا چاہیے، جب ہم یونیورسٹی بنائیں تو ہمیں پتہ ہو کہ یہ یونیورسٹی پاکستان کیلئے کنٹریبیوٹ کرے گی، ایک اندھا دھن دوڑ لگی ہے کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائی جائے، اس سے آپ کا سٹینڈرڈ نیچے چلا جاتا ہے.

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ صوبوں اور وفاق کو ایک نیا تھیم بنانا ہوگا، آخر ہم اپنی تعلیم کو چاہتے کیسے ہیں، ہم اس کو آگے کیسے لے کر جانا چاہتے ہیں، اس کو اپنی معیشت کے ساتھ جوڑنا ہمارے لیے بنیادی فیصلہ ہوگا، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں زبردست کام ہورہا ہے، لیکن ہماری زراعت، زرعی یونیورسٹی کے ساتھ اس طرح نہیں جڑی جس طرح جڑنا چایئے تھا، عدالتوں میں پتہ نہیں چل کیا رہا ہے کہ ان میں وائس چانسلر کون ہے، ایک عدالت کہتی ہے کہ اس کو رکھ لیں، ایک کہتی ہے کہ اس کو ہٹا دیں، عالتوں کو یونیورسٹی سے علیحدہ رہنا چاہیے، عدالتوں کو ٹیکنالوجی سے بھی دور رہنا چاہیے، ہر کام ہم نے کرنا ہے، لازمی طور پر ایک میکانزم بنانا چاہیے.

Leave a reply