حریم شاہ کا پھرظہورہوگیا: مشہورشخصیت کےساتھ نئی ویڈیو وائرل:لوگ دیکھتےرہ گئے

5 سال قبل
تحریر کَردَہ

لاہور:حریم شاہ کی مشہورشخصیت کےساتھ نئی ویڈیو وائرل:لوگ دیکھتےرہ گئے ، اطلاعات کے مطابق اہم سیاسی شخصیات اور مقامات پر بنائی گئی ویڈیوز کی وجہ سے حریم شاہ کو سخت تنقید کے بعد کچھ عرصے کے لئے ملک سے باہر رہنا پڑا تھا۔اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے مشہور اداکار کےساتھ ویڈیو پوسٹ کی جس میں چہرے پر مسکراہٹ سجا جبکہ جانے مانے اداکار ہمایوں سعید خوبصورت سٹائل بنائے ہوئے ہیں۔

 

https://www.instagram.com/p/CGt5oqNhVPN/

اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ بنائی جانےوالی ویڈیو حریم شاہ نے انسٹاگرام پر شئیر جس پر مداح کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ویڈیو میں حریم شاہ نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا جبکہ سپرسٹار ہمایوں سعید نے بلیو ڈریس پینٹ اور ساتھ سکائی رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی اور ویڈیو میں دلکش انداز بنائے کھڑے ہیں، انگلش سونگ اور میوزک چل رہا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ متنازعہ ویڈیوز اور کالز کی بنا پر ملک سے کچھ عرصہ باہر بھی رہیں،ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان اور وزیرریلوے شیخ رشید کو ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ حریم شاہ اور صند ول خٹک کی بھی متعدد کالز پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

Latest from تازہ ترین