نئے سال کا نیا تحفہ،پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹرکا اضافہ

0
28

پٹاسلام آباد: نئے سال کا نیا تحفہ،پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹرکا اضافہ ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں میں 4روپے فی لٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4روپے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 144روپے 82پیسے مقرر کردی گئی ہے۔پٹرول کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کےبعد فی لٹر 141روپے 62پیسے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ آج رات ہی حکومت نے پہلے ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 70روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت ‏میں 268روپے کمی تھی جو اب پٹرول کی قیمتیں بڑھا کرحساب برابر کردیا ہے

اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اب ‏ایل پی جی گھریلو سلنڈر2390سے کم کر کے 2321 اور کمرشل سلنڈر 9197روپے سے کم ہو ‏کر8929 روپے ہوگیا۔

ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 5043روپے فی میٹرک ٹن کمی ہوئی ہے جس کے بعد 133476 ‏روپے فی میٹرک ٹن سے کم ہو کر 128433روپے فی میٹرک ٹن ہوگئی۔مارکیٹ میں ایل پی جی 207روپے فی کلو دستیاب رہے گی۔سردی کے آتے ہی قدرتی گیس کا شاٹ ‏فال شروع ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ دسمبر میں ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 2390 روپے44 پیسےکا تھا۔

Leave a reply