نیوزی لینڈ‌ کرکٹ بورڈ کا مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر معاوضہ دینے کا فیصلہ

0
18

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مرد و خواتین میں تفریق ختم کر دی، اب مردوں اور عورتوں کو کام کا برابر معاوضہ دینے کا فیصلہ کر لیا اس طرح نیوزی لینڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر کے معاوضے دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے-

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے کئے گئے نئے معاہدے کے تحت ٹیسٹ میچ کھیلنے پر مرد اور خواتین کرکٹرز کو 10 ہزار 250 ڈالر ملیں گے یہ رقم 21 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔


جبکہ ون ڈے میچ کھیلنے پر 4 ہزار ڈالر ملیں گے یہ رقم 8 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے اسی طرح ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر 2500 ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 5 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

نیوزی لینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر کا معاوضہ ملے گا۔ اس سے قبل دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح نیوزی لینڈ میں بھی خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کی نسبت کم معاوضہ دیا جاتا تھا۔

عوام اور معروف شخصیات کی جانب سےنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے-

Leave a reply