مجھے نیوزی لینڈ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے.نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے پاکستانی سید جہانداد کی بیوہ نے اپنی بے بسی ظاہر کردی

0
32

نیوزی لینڈ:نیوزی لینڈسانحہ کرائسٹ چرچ میں النور مسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستانی سید جہانداد علی کی بیوہ نے اپنے خاوند کی وفات کے بعد پیش آنے والے غمناک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں‌اس وقت بہت پریشان ہوں مجھے سمجھ نہیں آرہا میں کیا کروں .مجھے زبردستی نیوزی لینڈ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے. آمنہ علی نے بتایا ہے کہ میرے کرب اور تکلیف کی وجہ سے میرے والد محترم اور بھائی نیوزی لینڈ آنا چاہ رہے ہیں وہ بھی اپنے وطن سے دور اس بیوہ کی تکلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے.آمنہ علی بتاتی ہیں کہ مجھے اپنے تینوں بچوں کی فکر بہت ہی زیادہ ہے کیوںکہ اب ان کے والد اس دنیا میں نہیں رہے خاص کر میری پانچ سالہ بیٹی جو بول بھی نہیں سکتی اسے تو یہ بھی نہیں پتا کہ اس کے ابو گھر کیوں نہیں آتے

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آمنہ علی بتاتی ہیں کہ وہ کافی دنوں سے نیوزی لینڈ کی مستقل شہریت کے لیے دفاتر کے چکر لگارہی ہیں لیکن وہ کئی دنوں سے قطار میں کھڑی کی کھڑی رہ جاتی ہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں.آمنہ کا کہنا ہے کہ سپتمبر میں ان کا وزٹ ویزہ ختم ہورہا ہے.

آمنہ علی نے یہ بھی بتایا ہے کہ سانحے کے وقت جب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ان سے ملاقت کی تھی اور خاندان سے غم کا اظہار کیا تھا اس وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ آمنہ علی اور اس کے بچوں کو نیوزی لینڈ می مستقل شہریت دے دیں گی لیکن آج تک اس پر بھی عمل نہیں‌ہوسکا.آمنہ بتاتی ہیں کہ اس کی دو سال کی بیٹی ہر روز شام 5 بچے اپنے ابو کا انتظار کرتی ہے کہ اس کے ابو گھر پہنچے والے ہیں لیکن اسے کیا پتہ کہ اس کے ابو ہمیں ہمیشہ کے لیے چھوڑ گیے ہیں.آمنہ علی کا کہنا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ کی حکومت نے وعدے کے مطابق مجھے اور میرے بچوں کی شہریت نہ دی تو وہ پھر اپنے وطن پاکستان لوٹ جائیں گی.

Leave a reply