نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک، درجنوں زخمی اوردرجنوں ہی لاپتہ
وائٹ آئی لینڈ:نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک جبکہ درجنوں خمی اورلاپتہ ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کےمطابق نيوزی لينڈ کےسیاحتی جزیرے وائٹ آئی لینڈ میں ایک آتش فشاں پھٹ گیاجس کےنتیجے میں 5 سیاح ہلاک اوردرجنوں لاپتہ ہوگئے۔
My god, White Island volcano in New Zealand erupted today for first time since 2001. My family and I had gotten off it 20 minutes before, were waiting at our boat about to leave when we saw it. Boat ride home tending to people our boat rescued was indescribable. #whiteisland pic.twitter.com/QJwWi12Tvt
— Michael Schade (@sch) December 9, 2019
وائٹ آئی لینڈ کےڈپٹی پولیس کمشنرجان ٹِمزکاکہناہےکہ قدرتی آفت کےوقت جزیرے پر 50 سےزائد سیاح موجود تھے۔ آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں 5 سیاح ہلاک ہوگئے۔ 23 سیاحوں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جن میں سے7سیاحوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔جان ٹِمزکےمطابق اب بھی 22 سےزائدسیاح لاپتہ ہیں۔
ریسکیوذرائع کےمطابق آتش فشاں پھٹنےکےبعد شدت کاحامل لاوا چاروں طرف پھیل گیاہےجوسمندرکی جانب رواں ہےجس کے باعث امدادی کاموں کےلیےحالات سازگارنہیں تاہم ریسکیو اداروں کوالرٹ کردیاگیاہے۔ ہیلی کاپٹرکوبھی طلب کرلیاگیاہےاور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنداآرڈرن نے تصدیق کرتےہوئےکہاکہ دھماکےمیں پھنسےکچھ افرادغیرملکی تھے۔ان کا کہناتھاکہ ہم جانتے ہیں کہ آتش فشاں پھٹنےکےوقت جزیرے پریااس کےآس پاس متعددملکی اورغیرسیاح موجود تھے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شمالی آئی لینڈ سے 48 کلومیٹر کی مسافت پر وائٹ آئی لینڈ واقع ہے جس میں ایک سرگرم آتش فشاں بھی موجود ہے جس سے بھاری پتھر لاوا کے ساتھ پھٹ کر نکلتے ہیں اور سیاح اسی آتش فشاں کے پھٹنے کا منظر دیکھنے کیلیے آئے تھے۔