نومنتخب ایرانی صدرکووزیراعظم کا ٹیلی فون :افغان مسئلہ:آگے کیا کرنا ہے پالیسی بھی بتادی

0
27

اسلام آباد: نومنتخب ایرانی صدرکووزیراعظم کا ٹیلی فون:مبارکباد:افغان مسئلہ:آگے کیا کرنا ہے پالیسی بھی بتادی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون کرکے افغان مسئلہ کے سیاسی حل پر زور دیا جبکہ مسئلہ کشمیر کی مستقل حمایت پر تہران حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے ایران کا صدارتی الیکشن جیتنے پر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی۔مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب ایرانی صدر نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ممالک کے دوروں کی دعوت بھی دی۔

 

 

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان پاک ایران تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ایران اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ پناہ گزینوں کی آمد پاکستان اور ایران دونوں کے لئے سنگین خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعات کے حل پر زور دیا۔

Leave a reply