بابر اعظم کی شادی سے متعلق خبریں، دلہن کون؟حامزہ کی قسمت جاگ چکی؟

0
49

لاہور:بابر اعظم کی شادی سے متعلق خبریں، دلہن کون؟حامزہ کی قسمت جاگ چکی؟اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی منگنی ان کے چچا کی بیٹی سے ہو چکی ہے اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

ادھر اس خبرکے منظرعام پرآنے کے بعد حامزہ مختارکے حوالے سے پیدا شدہ صورت حال کا اختتام ہوگیا ہے اورحامزہ نے بھی اپنا کوئی اوررفیق حیات تلاش کرنا شروع کردیا

ذرائع کے مطابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کی شادی آئندہ برس ہو گی، کپتان کا رشتہ ان کی کزن سے طے ہواہے اور دونوں خاندانوں کی جانب سے آئندہ سال شادی پر اتفاق رائے ہواہے۔

اس سلسلے میں بابر اعظم کی اپنے چچا کی بیٹی سے باقاعدہ طور پر منگنی بھی ہوچکی ہے علاوہ ازیں بابراعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی کا قومی کرکٹ ٹیم کو بھی علم ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی بابر اعظم کو شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔

Leave a reply