نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت

0
21

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں قومی ا سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

نیوزی لینڈ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ رکن کو انٹرویو کے بعد قرنطینہ کردیا گیا، پاکستان ٹیم کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے جبکہ پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں مثبت آنے والے کھلاڑیوں کے رزلٹ کی رپورٹ ابھی نہیں آئی۔

متاثرہ افراد کے علاوہ دیگراراکان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی،30 نومبرکونیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کا تیسرا کورونا ٹیسٹ کرانے کا امکان ہے

قومی سکواڈ کے ایک رکن میں کورونا کی تشخیص خطرے کی علامت بن گئی۔ کیوی حکام نے کورونا کا شکار کھلاڑی کو آئیسولیٹ کر دیا، کس کس سے ملے، روٹین کیا رہی، سخت سوالوں کا انٹرویو، تین روزہ آئیسولیشن پیریڈ مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی معمولی ٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی۔

کورونا کے پھیلاوَ کے خدشے کے پیش نظر قومی اسکواڈ کی ٹریننگ پر پابندی برقرار رہے گی ،دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ میں رابطہ ہوا ہے،نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی آئسولیشن میں نرمی کردی گئی

14 روز آئیسولیشن اور طبی معائنوں میں گزارنے کے بعد کھلاڑی اِن ایکشن ہو سکیں گے۔ پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 دسمبر کو شروع ہوگی۔

نیوزی لینڈ کے دورے پر گئی پاکستانی ٹیم کا نیوزی لینڈ اتھارٹی کی جانب سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ہے

نیوزی لینڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ کی وارننگ کے بعد ایم آئی کیو قوانین کی پاسداری بہتر ہوئی ، متاثرہ افراد کس کس سے ملے اس بارے میں پوچھ گچھ ہوئی،متاثرہ6 افراد کے انٹرویو کرلیے گئے ہیں،ٹریننگ کی اجازت متعلقہ ہیلتھ آفیسر سے مشروط ہوگی،

Leave a reply