امریکی اخبار نےکشمیر کی صورتحال کو مودی کا مسلم کش اقدام قرار دے دیا

0
36

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نام پر عائد ہونے والی پابندیوں کے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا۔امریکی اخبار نےکشمیر کی صورتحال کو مودی کا مسلم کش اقدام قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ وادی میں جاری حالات کی دردناک   رپورٹ کی صورت میں شائع کی جس میں بتایا گیا ہے کہ وادی میں جاری کرفیو کی وجہ سے ادویات کی قلت ہوگئی جس کے بعد میڈیکل اسٹو کے مالکان نے شہریوں کو صاف کہہ دیا اب بیمار مت ہونا کیونکہ ادویات ختم ہوگئیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب میڈیکل اسٹور مالکان سے بات کی گئی تو اُن کا کہنا تھا کہ ’’کرفیو کے باعث اسٹاک ختم ہوگیا، ہم بے بس ہیں اور میں شہریوں سے اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اب بیمار مت ہونا کیونکہ ہمارے پاس کوئی دوا نہیں ہے‘‘۔

میڈیکل اسٹور کے مالک مسرور ندیم کے مطابق سری نگر میں اُن کی دکان موجود ہے، وہ گزشتہ کئی عرصے سے اسی کام سے وابستہ ہیں اور روزانہ اسٹور کھولتے ہیں، 5 اگست کے بعد سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ادویات کی شدید قلت ہوگئی اور تمام اسٹاک ختم ہوگیا، بھارتی فوج ہمیں شہر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دیتی لہذا ایسی صورت میں اب کسی کی مدد نہیں ہوسکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’خدا کے لیے سب اپنی صحت کا خیال رکھیں اور بیمار نہ ہوں، بھارتی فوج باہر سے ادویات وادی میں آنے نہیں دے رہی اور ہمیں بھی باہر جانے کی اجازت نہیں ہے، انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے کام مکمل ٹھپ ہوگیا کیونکہ دوسرے شہروں سے آن لائن آرڈر منگوانے کی سہولت تھی‘‘.

مسرور ندیم کا کہنا تھا کہ وادی میں اس حد تک کرفیو نافذ ہے کہ ڈاکٹرز بھی مریض سے رابطے نہیں کر پارہے، بینک بند ہونے کی وجہ سے اے ٹی ایم بند ہیں اور ہمارے پاس کیش بھی ختم ہوگیا، ذیابیطس کے مریض بھی انسولین نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔

مریکی اخبار نے لکھا کہ مودی کی سوچ انتہا پسندانہ اور غیر جمہوری ہےجو مقبوضہ کشمیر کے لئے ہی نہیں پورے بھارت کے لئے خطرہ ہے، بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی مسترد کی۔

Leave a reply