نیوزی لینڈ میں سیریز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کرے گی،بابر اعظم

0
29

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے میچز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے-

باغی ٹی وی : پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں بابراعظم نے کہا کہ کل سے شروع ہونے والی تین ملکی سیریز اہم ہے۔ اس سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ٹی 20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ بنگلا دیش کے خلاف بھرپورتیاری سے میدان میں اتریں گے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے میچز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں، آسٹریلیا میں بھی بال باؤنس ہوتا ہے اور یہاں بھی ہوتا ہے، اس سیریز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی اچھی تیار ہو گی۔

بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہےان کے پاس کین ولیمسین، ٹم ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے جس سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا۔ تین ملکی سیریز سے کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ کی قیادت،بابراعظم کے ساتھ ناانصافی ہے، مدثر نذر

واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان سہ فریقی سیریز کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش مد مقابل ہوں گے نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان کل کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہو گا۔ ا س سیریز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کی تیاریوں کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔


سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لئے نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے لنکن یونیورسٹی کرائسٹ چرچ میں شدید سرد موسم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ انڈور ہال میں ٹریننگ کے لئے نیچرل ٹرف پچز موجود تھیں۔تین گھنٹے تک جاری رہنے والے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر لکھا گیا ہے کہ لڑکے سرد موسم میں پسینے نکالنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ : سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

Leave a reply