نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے پابندی ، قومی کرکٹرزکیسے ٹریننگ کرنے لگے

نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے پابندی ، قومی کرکٹرزکیسے ٹریننگ کرنے لگے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ حکومتی کی جانب سے پابندی لگا دی گئی قومی کرکٹرز نے کمرے میں ٹریننگ شروع کردی .پاکستان اسکواڈ میں شامل کرکٹرز نے کمروں میں ہلکی پھلکی ایکسرسائز شروع کر دی
کپتان بابراعظم ، روحیل نذیر ، حسن طلعت ، افتخار احمد عمران بٹ نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ٹریننگ کی
کورونا مثبت آنے والے کھلاڑی دانش نذیر اور عابد علی نے بھی روم میں ایکسرسائز کی . نیوزی لینڈ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ابھی تک پاکستان اسکواڈ کو آؤٹ ڈور ٹریننگ کی اجازت نہیں ملی’


واضح‌رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے تنہائی کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے اور پروٹوکول کو توڑا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے پروٹوکول کی خلاف ورزی سی سی ٹی وی پر پکڑی ہے اورپاکستان ٹیم کو آخری وارننگ جاری کردی گئی ہےٹیم کے نیوزی لینڈ اترنے کے بعد 24 نومبر کو کووڈ ٹیسٹ لئے گئے تھے،اسکواڈ کے ہر ممبر کو اب 4 کووڈ ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔یہ عمل کرونا وائرس کی تصدیق کے لیے ضروری ہے

Comments are closed.