نیوزی لینڈ، سپر مارکیٹ میں فائرنگ،حملہ دہشت گردی تھا،جیسینڈا آرڈن

0
25

نیوزی لینڈ، سپر مارکیٹ میں فائرنگ،حملہ دہشت گردی تھا،جیسینڈا آرڈن

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک بار پھر دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے

آکلینڈ کی سپر مارکیٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور مارا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سپر مارکیٹ میں گھستے ہی فائرنگ شروع کر دی ،فوری کاروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا ہے، واقعہ کے بعد علاقے کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سپر مارکیٹ حملہ دہشت گردی تھا،سری لنکن حملہ آور دہشت گرد داعش نظریات کا حامی تھا،حملہ آور سپر مارکیٹ میں حملہ شروع کرتے ہی 60 سیکنڈ میں مارا گیا،

واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد مسجد النور اور لِن ووڈ مسجد میں آسٹریلوی سفید فام انتہا پسند مسیحی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید اور 40 کو زخمی کردیا تھا۔ مجرم نے سفاکانہ حملے کی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کی تھی۔ آسٹریلوی شہریت کے حامل بریٹن ٹیرنٹ کو 51 افراد کے قتل، 40 اقدام قتل اور ایک دہشت گردی کے اقدام کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل،بزدار سرکار کا بڑا حکم

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 40 ملزمان کی عدالت پیشی

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،71 سالہ بزرگ بھی گرفتار

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

نیوزی لینڈ کی عدالت نے کرائسٹ چرچ واقعے میں ملوث دہشت گرد برینٹ ٹیرنٹ کو بغیر پے رول کے عمر قید کی سزا سنا ئی تھی،نیوزی لینڈ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے،نیوزی لینڈ میں آج سے قبل کبھی بغیر پے رول کے عمر قید کی سزا نہیں سنائی گئی۔ عدالت نے دہشتگرد کو بولنے کا موقع دیا لیکن اس نے کچھ بھی کہنے سے انکارکردیا۔

دہشتگرد نے نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں پچاس سے زائد مسلمانوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کیا تھا۔ یصلے سے قبل عدالت کے باہر کرائسٹ چرچ حملے کے متاثرین کی بڑی تعداد جمع تھی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد پر حملہ کرنے والا مجرم سزا کا مستحق تھا۔

Leave a reply