نیوزی لینڈ میں ڈیلٹا وائرس سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات
نیوزی لینڈ نے ڈیلٹا وائرس سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات شروع کر دیئے
آکلینڈ میں پولیس چیک پوائنٹس قائم کردی گئیں،چیک پوائنٹس غیر ضروری سفر کو روکنے کے لیے قائم کی گئی ہیں،نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں آج 75 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، آکلینڈ میں ڈیلٹا وائرس کیسوں کی مجموعی تعداد 687 ہوگئی ہے
ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ ڈاکٹرایشلے بلوم فیلڈ کورونا کیسز میں کمی کے لیے پر امید ہیں ،انکا کہنا تھا کہ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق نئے کیسز کی شرح ایک سے بھی کم ہے یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ کیسز کی تعداد میں کمی ہوتی رہے گی اور ہم کامیابی سے عالمی وبا کی زنجیریں توڑ رہے ہیں آکلینڈ میں بے قابو کورونا وائرس کے باعث لیول 4 لاک ڈاون اگلے 2 ہفتوں تک نافذ رہے گا
کورونا کی نئی اقسام بالخصوص ڈیلٹا ویریئنٹ کے حوالے سے دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے جس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہ ڈیلٹا ویریئنٹ نے ان افراد کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہوئی تھی یا جن علاقوں میں وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل نہیں کیا جا رہا تھا
جاپان کے تحقیق اور طبی ماہرین نے کرونا کی ڈیلٹا قسم میں ایک اور تبدیلی دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹی اسپتال کے ماہرین کرونا کی تغیر شدہ اقسام کے حوالے سے تحقیقی مطالعہ کررہے تھے کہ اس دوران انہیں ڈیلٹا ویریئنٹ میں ایک نئی تبدیلی نظر آئی۔ تحقیقی گروپ نے بتایا کہ ڈیلیٹا میں ہونے والی تبدیلی اُس مریض میں پائی گئی جسے ڈیلیٹا سے متاثر ہونے کے بعد اگست کے وسط میں اسپتال لایا گیا تھااس مریض کے جینیاتی تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ مریض N501S قسم سے بھی متاثر ہے۔
18سال سے کم عمر افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی نظرثانی گائیڈ لائنز جاری
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟
کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا
کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی
تحقیقی ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ اب تک کرونا کی اس والی قسم کے دنیا میں صرف 8 کیسز سامنے آئے ہیں، N501S سب سے پہلے برطانیہ میں دریافت ہوئی جو الفا یعنی N501Y سے مشابہت رکھتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کرونا کی نئی دریافت ہونے والی قسم کس قدر تیزی سے پھیلنے یا نہ پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی