نیوزی لینڈ میںلیول تھری کا لاک ڈاؤن نافذ
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/02/newzi.jpg)
نیوزی لینڈ میںلیول تھری کا لاک ڈاؤن نافذ
باغی ٹی وی : نیوزی لینڈمیں21روزبعد3کوروناکیسزرپورٹ ہوئے ، ذرائع کے مطابق آکلینڈمیں کورونامیں مبتلاتینوں افرادایک ہی خاندان کےہیں،نیوزی لینڈمیں24جنوری کےبعدسےکوروناکیس رپورٹ ہونےکاپہلاواقعہ ہے.وزیراعظم جسینڈاآرڈن کاآکلینڈمیں3دن کیلئےلیول تھری لاک ڈاوَن کاحکم دے دیا .
دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 11 لاکھ 26 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 54 لاکھ 20 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 96 ہزار 63 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 81 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 673اور ایک کروڑ 9 لاکھ چار ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 647 اور 98 لاکھ 11 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 40 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 79 ہزار 696 ہے۔برطانیہ میں 40 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 16 ہزار 908 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 34 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 81 ہزار 647 جان کی بازی ہار چکے ہیں.
اسپین میں 30 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 64 ہزار 747 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 27 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 93 ہزار 356 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔
24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔