باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے
دو ہسٹارک کیسز کے حامل ارکان کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ،طبی طور پر ان دونوں ارکان کو نان انفیکشیس قرار دیا گیا ہے ،یہاں لیے گئے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ میں چھ ارکان کے رزلٹ مثبت آئے تھے ،ان چھ میں سے دو اراکین کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا تھا
نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف کی ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری ہے ،پی سی بی پرامید ہے کہ کوویڈ 19 کے آج ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی
پاکستان اے اور نیوزی کے درمیان پہلا فور ڈے ٹور میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا فور ڈے ٹور میچ 17 دسمبر کو ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا 20 اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ 22 دسمبر کو ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو ہوگا
پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ سے رابطہ، قومی سکواڈ کی مشکلات میں ہوئی کمی