ٹھٹھہ اور سجاول میں حکومت سندھ کے تعاون سے بکریاں اور مرغیاں دینے والی این جی او کرپشن میں ملوث ہے- امجد شورو
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) جئے سندھ محاذ کے ضلع ٹھٹھہ کے صدر امجد شورو ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ اور سجاول میں سندھ سرکار کے تعاون سے بکریاں اور مرغیاں دینے والی سماجی تنظیم کے جانب سے بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے، اس سلسلے میں پراجیکٹ کے مطابق ٹھٹھہ اور سجاول ضلع میں بکریاں اور مرغیاں دینے والی این جی اوز کے جانب سے ٹھٹھہ کی تحصیل میر پور ساکرو ، تحصیل کیٹی بندر اور سجاول اضلاع کے تحصیل میر پور بٹھورو اور شاہبندر میں ایک آدمی کو پانچھ عدد بکریاں اور دس عدد مرغیاں دینی ہیں لیکن ان کو دو عدد بکری دے کر فارمیلٹی پوری کی جارہی ہےاور ریکارڈ میں پوری درج کی جارہی ہیں،این جی او بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہے ، دوسرا پرجیکٹ میں طے شدہ وزن اور عمر کی بجاۓ چھوٹی کمزور اور بیمار بکریاں دیکر رقم میں بڑے پیمانے پرپیرپھیر کررہے ہیں اور مستحق برسات متاثرین کوبکریاں اور مرغیاں دینے کی بجائے کمیشن لیکر من پسند بندوں کو نوازاجارہاہے اور ریکارڈ میں غریبوں کے نام کی خانہ پوری کر رہیں ہیں ،امجد شورو نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اور سجاول اور اینٹی کرپشن اور نیب مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کو اور این جی او کے کرتادھرتا لوگوں کے خلاف اعلیٰ سطح پرتحقیقات کی جاۓ اور اس پروجیکٹ کوکامیاب کرایاجائے .