بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو کہ آج کل نظر آتی ہیں بالی وڈ سے ناراض. وہ آج کل بھارت میں ہیں، شادی کے بعد پریانکا چوپڑا امریکہ میں اپنے شوہر کے پاس شفٹ ہو گئیں اور اب جب انہیں بھارت میںکام ملتا ہے وہ اپنے ملک کا رخ کر لیتی ہیں، آج کل پریانکا چونکہ انڈیا میں ہیں، ان کی بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارہ پہلی بار اپنے شوہر کے ساتھ انڈیا آئی ہیں. نک جونس بھی بھارت کے دورے کو بہت زیادہ انجوائے کررہےہیں. انہوں نے اپنی ایک تصویر شئیر کی ، جس میں کرتا پہنے ہوئے کھڑے ہیں اور ان کے عقب میں ممبئی کی بڑی بڑی عمارتیں نظر آرہی
ہیں. نک نے جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تو انہیں بہت سارے مشورے ملے ، کسی صارف نے کہا کہ آپ گھر داماد بن جائیں اور انڈیا میں ہی رہ جائیں. کسی نے کہا کہ آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے. زیادہ تر صارفین نے انہیں گھر داماد بننے کا مشورہ دیدیا. یوں نک اور پریانکا بھارت کے حالیہ دورے کو بہت زیادہ انجوائے کررہے ہیں. پریانکا چوپڑا مختلف تقریبات میں نک اور اپنی بیٹی کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں اور میڈیا ان کو کافی کوریج بھی دے رہا ہے.