کورونا سے صحت یاب ہونے والے یاسر نواز اور ندا یاسر کے کورونا کو شکست دینے کے حوالے سے چند مفید مشورے

0
27

کورونا سے صحتیاب ہونے والی پاکستان کی مشہور و معروف جوڑی اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور پروڈ یو سر اور اداکاریاسر نواز نے کورونا کو شکست دینے سے متعلق مفید مشورے بھی دئیے-

باغی ٹی وی : پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز نے ایک پروگرام میں اپنے کورونا میں مبتلا ہونے اور اس سے صحتیاب ہونے تک کے سفر کو بیان کیا اور مداحوں کو کورونا کو شکست دینے سے متعلق مندرجہ ذیل چند مفید مشورے بھی دئیے۔

1:ندا اور یاسر نے کہا کہ سب سے پہلے اپنے ذہن سے ڈائٹنگ کا خیال نکال دیں کسی بھی بیماری سے بچنے کے لیے آپ کی قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہےانہوں نے کہا کہ پچھلے 2 سے 3 سالوں میں ہم دونوں نے ہی اپنا وزن کم کیا ہے اور اپنی غذا سے چاول اور گندم نکال دی تھی جس کے سبب ہمارا قوت مدافعت کمزور ہو گیا تھا اور ہم اس وائرس کا آسان شکار بن گئے تھے۔

2: یاسر نواز نے کہا کہ اس وبائی بیماری میں سورۃ الرحمن کی تلاوت سنیں اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے موبائل فون میں سورۃ الرحمن ڈاؤن لوڈ کر لی تھی اور روزانہ تلاوت سنتا تھا، میں نے محسوس کیا کہ اس سورۃ کی برکت سے میرے ذہن اور جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوئے یاسر نواز کا کہنا تھا کہ کوشش کریں کہ اپنے خالق سے اپنا رشتہ مضبوط کریں یہ بڑی فائدہ مند چیز ہے ۔

3: یاسر نواز نے کہا کہ کوشش کریں کہ منفی اور ذہنی صلاحیتوں کو کمزور کرنے والے مواد سے خود کو دور رکھیں اس بیماری میں آپ کا پر سکون رہنا بہت ضروری ہے اس لیے خود کو ہر قسم کے منفی خیالات سے دور رکھیں اور خود کو اچھا محسوس کرانے کے لیے کوئی مزاحیہ یا لائٹر موڈ پروگرامز دیکھیں جس سے آپ کا وقت اچھا گزر جائے ندا یاسر کا کہنا تھا کہ سیلف آئسولیش کے دوران انہوں نے ترکش سیریز ’ارطغرل غازی ‘ دیکھ کر وقت گزارا ۔

4: ندا اور یاسر کا کہنا تھا کہ اس وبا کے دوران خود کو اور قوت مدافعت کو مضبوط رکھنے کے لیے ورزش ضرور کریں اور اگر آپ اس وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تو ہر قسم کی جسمانی مشقت روک دیں ورنہ آپ کی ساری طاقت اسی میں ضائع ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر نے بھی یہی تجویز دی تھی کہ مکمل آرام کریں اور ورزش روک دیں ۔

جوڑے نے موسمی پھل کھانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کو شکست دینے کیلئے پروٹین کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور موسمی پھل کھائیں تاکہ اس بیماری سے لڑنے میں مدد مل سکے اور بخار کے نتیجے میں ہونے والی کمزوری کو جلد شکست دی جا سکے ندا یاسر نے کہا کہ انہوں نے اس دوران انڈے ، دالوں کا سوپ اور گوشت سمیت وہ سب کھایا تھا جس میں پروٹین شامل تھا اور پھلوں میں آم کا استعمال کیا تھا ۔

ندا نے بتایا کہ اس بیماری سے صحت یاب ہوتے ہی انہوں نے برفیلا ٹھنڈہ پانی پیا تھا اور آئس کریم کھائی تھی کیوں کہ جب وہ کورونا وائرس سے متاثر تھیں تو اس دوران وہ بس گرم اشیاء کا استعمال کر رہی تھیں ۔

7: ندا اور یاسر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انہوں نے وٹامنز کا استعمال بھی بڑھا دیا تھا جس میں وٹامن سی ، ڈی اور زنک کی مقدار زیادہ تھی، اور سپلیمنٹس کے ساتھ وہ ایسی غذاؤں کا انتخاب کر رہے تھے جو اُن کے لیے مفید تھیں ان سب کے علاوہ انہوں نے سنا مکی کا قہوہ بھی استعمال کیا تھا اور کلونجی بھی چبا چبا کر کھائی تھی کلونجی چبا کر کھانے کے بہت سے فوائد ہیں ۔

غذا کے رنگ بہت اہمیت رکھتے ہیں ، انہوں نے اس دوران کالے ، سفید ، ہرے رنگ کی غذاؤں کو اہمیت دی تھی اور پھلوں کا استعمال کرتے ہوئے بھی 5 رنگ کے پھل استعمال کیے تھے اور ہر چار گھنٹوں بعد ادرک کی ایک با ریک سی پھانک کا بھی استعمال کیا تھا-
کورونا وائرس کو شکست دینے والے یاسر نواز نے پلازمہ عطیہ کر دیا
ندا یاسر کے لئےکوویڈ 19 کا سب سے تکلیف دہ لمحہ کونسا تھا؟

Leave a reply