
اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ عوام جو دیکھنا چاہتی ہے کہ ہم وہی دکھاتے ہیں اور میں نے ہمیشہ ان لوگوں کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا جن کو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں. میں نے بہت باصلاحیت لوگوںکو بھی اپنے شوز میں دکھایا لیکن جب میں نے ان پروگرامز کی ریٹنگ دیکھی تو پتہ چلا کہ وہ ان کی بجائے دوسرے لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 2021 میں دنانیر مبین نامی لڑکی کو اپنے شو پربلایا تھا جنہوں نے محض پاوری ہو رہی ہے مکالمہ سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی ۔اس کے علاوہ ان کے ساتھ
ACCA کے امتحان میں 179 ممالک میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی زارا نعیم کو بھی بلایا گیا تھا ۔مگر ان دونوں کے ایک ساتھ کیے گئے شو میں صرف دانانیر مبین کے کلپس وائرل ہوئے ۔ ندا یاسر نے کہا کہ مجھے عوام کی منافقت سمجھ نہیں آتی . ندا یاسر لتا منگیشکر میرا دل یہ پکارے آجا سے شہرت حاصل کرنے والی لڑکی کواپنے پروگرام میںمدعو کرنے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف یہ جاننا چاہتی تھی کہ اس گانے کے ڈانس میں ایسی کیا بات تھی جو کہ اتنی مقبول ہوئی .