
اداکارہ و میزبان ندا یاسر جنہیںعوامی سطح پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان کو آج کل شدید تنقید کا سامنا ہے. تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں ندا یاسر سے ان کے ایک مداح نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتا ہوں تو انہوں نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ میں مردوں کے ساتھ تصویریں نہیں بنواتی ان کے اس رد عمل پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان پر کافی لے دے ہوئی. یہاں تک کہ ندا یاسر کو کلئیر کرنا پڑا کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا . انہوں نے کہا کہ مردوں کے ساتھ تصویرنہ بنوانے کی وجہ یہ ہے کہ مرد حضرات تصویر بنا لیتے ہیں لیکن بعد میں تصویریں سوشل میڈیا پر
لگا کر لکھتے ہیں کہ ملئیے میری دوست سے تو مجھے ایسے کپیشن اچھے نہیں لگتے. اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ مردوں کے ساتھ تصویر نہ بنائوں میں اب بھی کہتی ہوں کہ خواتین اورعورتوں کے ساتھ تصویریں بنوا لوں گی لیکن مردوں کے ساتھ تصویر نہیں بنائوں گی.
یاد رہے کہ ندا یاسر نہ صرف اداکاری کرتی ہیں بلکہ شوز کی میزبانی کے ساتھ فلمیں بھی بناتی ہیں ان کی ہوم پروڈکشن فلم چکر حال ہی میں عید الفطر پر ریلیز ہوئی ندا کہتی ہیں کہ مصروفیت کی وجہ سے وہ اداکاری کم کررہی ہیں اور اب جب بھی اداکاری کا کوئی پراجیکٹ کریں گے وہ یاسر نواز کا ہی ہو گا.