نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹینینٹ جنرل بن گئیں

0
24

نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹینینٹ جنرل بن گئیں
باغی ٹی وی : میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سے ترقی دے دی گئی۔وہ پہلی خاتون افسر ہیں جنہوں نے لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سے ترقی پائی ،
خاتون افسر کو پاک فوج کی پہلی خاتون سرجن جنرل کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنجپائی ، ضلع صوابی کے پی کے سے ہے ، اور اس وقت وہ کمانڈنٹ ملٹری اسپتال راولپنڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ان کا تعلق آرمی کی میڈیکل کور سے ہے اور وہ کئی سالوں تک اپنی خدمات اور فرائض کی انجام دہی کے بعد یہ سنگ میل عبور کر پائی ہیں۔

Leave a reply