نائجیریا نے جنوبی افریقہ سے اپنے شہری کیوں واپس بلائے…. پڑھیے اس رپورٹ میں

جنوبی افریقہ میں غیرملکی افراد پر حملوں کے بعد نائجیریا نے اپنے شہری واپس بلا لیے۔
نائیجیریا، حملوں میں 65 افراد ہلاک
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی نجی ہوائی کمپنی ایئر پیس نے کمرشل فلائٹ کے ذریعے لوگوں کو لاگوس کی طرف لے جانے کے لیے اپنی خدمات رضاکارانہ طو ر پر پیش کیں۔ کم ازکم 640نائجیریا کے لوگوں نے وطن واپسی کے لیے حامی بھری ۔ بدھ اور جمعرات کو دو پروازوں کے ذریعے مذکورہ لوگوں کو وطن واپس بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے شہروں پریتوریہ اور جوہانسبرگ میں فسادات کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک ہزار غیر ملکی افراد کے کاروبار کو نشانہ بنایا گیا۔

پادری یوگو اوفیگبوپچھلی دو دہائیوں سے جنوبی افریقہ میں مقیم ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ اور تین بچوں کو نائیجیریا واپس بھیج رہا ہے۔اوفیگو کے بقول ، “میرا خاندان یہاں محفوظ نہیں ہے۔”

واضح رہے گذشتہ ہفتے نائیجیریا میں ہونے والے انتقامی حملوں کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے لوگوں کے کاروبار کو بند کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔ اسی طرح لاگوس میں جنوبی افریقی سفارت خانے نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر عارضی طور پربند کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے جنوبی افریقہ میں 2008میں 62افراد اور 2015میں 7غیرملکی فسادات میں مارے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.