نگران وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ کی حلف برداری کی تقریب کل یعنی 14 اگست کو ہو گی۔
باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق تقریب میں سبکدوش وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے، سابق حکومت کے اہم عہدیداروں اور اتحادی حکومت کے سابق وزرا ،چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس آف پاکستان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، چیف الیکشن کمشنر کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں جبکہ چاروں گورنرز اور نگران وزرائے اعلیٰ کو بھی دعوت دی جائے گی-
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف نے دستخط کرکے ایڈوائس صدر کو بھجوا دی تھی، صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت انوارالحق کاکڑ کی بطورنگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دی –
شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے لیے کام نا کرنے کے معاہدے کےتحت …
انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے اور وہ بلوچستان سے 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے، انوار الحق کاکڑ نے 2008 میں ق لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکش لڑا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے بعد ازاں وہ نواب ثناء اللہ زہری کے دور حکومت میں صوبے کے ترجمان کی حیثیت سے اپنے فرائض ادا کرتے رہے ہیں، انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کیا ہے۔