مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: پولیس کی شاندار کارکردگی، اندھا قتل 8 گھنٹے میں ٹریس، ملزم گرفتار

حافظ آباد (خبرنگارشمائلہ) تھانہ صدر حافظ آباد پولیس نے...

مین سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سخت مشکلات

قصور نواحی علاقے کے لوگ سڑک کی وجہ سے...

یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید

برطانیہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت...

گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ,باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) ایف آئی اے...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ: نگران وزیراعظم اور وزرا کو انکے عہدوں سے ہٹانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسی درخواستوں کی پزیرائی نہیں ہونا چاہے .کیا عدالت نگران وزیراعظم کو اسطرح کا حکم دے سکتی ہے ،سرکاری وکیل نے کہاکہ اس طرح کی درخواست جسٹس رضا قریشی مسترد کر چکے ہیں، درخؤاست گزار نے کہا کہ وہ نگران وزیر اعلی کے بارے میں جو زیر سماعت ہے، عدالت نے کہا کہ اس بابت سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے ،سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے، نگران وزیراعظم بھی الیکش کرانے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں ،آپ نے سپریم کورٹ میں پیٹیشن کیوں دائر نہ کی

ایڈشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے درخواست کی مخالف کی،وفاقی وکیل نے کہاکہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے ۔
اسطرح کا معاملہ جسٹس عابد عزیز کے پاس زیر سماعت ہے، نگران حکومت نئی حکومت آے تک کام کرتی ہے، ملک کو وزیراعظم کے بغیر چھوڑا نہیں جا سکتا ۔عدالت نے کہا کہ نگران حکومت نے نوے روزمیں الیکشن کرانا ہے ،نوے روز کے بعد الیکشن رزلٹ اور کابینہ وغیرہ کا انتخاب ہونا ہوتا ہے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ پہلے سپیکر کا انتخاب ہوتا ہے ،نئی حکومت کو اقتدار سنھبالنے کے لیے 30 روز چاہیئے،جسٹس شاہد بلال حسن نے قانون دان مقصط سلیم کی درخواست پر سماعت کی.

لاہور ہائی کورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan