نگران وزیر داخلہ نے چارج لیتے ہی بڑی پابندی لگا دی

کرپشن کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا
0
36
sarfaraz bugti

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی وزارت داخلہ آمد۔ وزارت داخلہ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

وزارت داخلہ آمد پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ سمیت دیگر حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔وزارت داخلہ آمد پر نگران وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی مسرفراز احمد بگٹی پاکستان کے 47 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔

نگران وزیر داخلہ کی وزارت کے سینئر افسران سے تعارفی ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، جڑانوالہ کا سانحہ انتہائی شرمناک اور رسول پاک کی تعلیمات کے منافی ہے،ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ پورے ملک میں بلا خوف و خطر نقل و حمل کر سکے،ملک میں کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہ دی جائے گی، ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی خدمت کیلئے کام کرنا ہو گا، کرپشن کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا،

نگران وزیر داخلہ کے حکم پر نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی گئی

پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

 مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

نگران وزیراعظم سے نامزد نگران وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات

Leave a reply