گرفتار ن لیگی رہنما نہال ہاشمی عدالت پیش،عدالت نے سنائی خوشخبری

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں ن لیگی رہنما نہال ہاشمی اور انکے بیٹوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی

سٹی کورٹ کراچی میں ن لیگی رہنما اور انکے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کر لی، سٹی کورٹ کراچی نے20،20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

عدالت میں نہال ہاشمی کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ نہال ہاشمی کے خلاف سیاسی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا ہے وکلاء نے کمرہ عدالت میں شور کیا،پولیس کی جانب سے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے نہال ہاشمی بیٹے بیرسٹر نصیر ہاشمی اور فہیم ہاشمی کی ضمانت منظور کرلی

نہال ہاشمی اور ان کی فیملی کے ساتھ گذشتہ شب پیش آنے والے واقعے کے خلاف کراچی بار کونسل نے آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے،نہال ہاشمی کی گرفتاری پر سٹی کورٹ میں ن لیگ سے وابسطہ وکلا نے احتجاج کیا،مسلم لیگ نون لائرز فورم کے وکلاء کی جانب پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی

ملیرکالابورڈ پر ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس میں مبینہ جھگڑا ہوا، نہال ہاشمی کے بیٹے نصیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ مجھے اور گھر والوں کو پولیس سعود آباد تھانے لیکر آئی ہے، اہلکاروں نے گھر والوں کو روک کر میرے قریب آنے کی کوشش کی،پولیس اہلکاروں کو اپنے قریب آنے سے روکا اتو انہوں نے میرا موبائل فون توڑ دیا،پولیس نے مجھے اور میری والدہ کو زدکوب کیا

پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے اہلخانہ کا ملیر میں کسی اور سے جھگڑا ہورہا تھا، اس دوران اہلکاروں نے بچاؤ کی کوشش کی تھی، نہال ہاشمی کے اہلخانہ نے پولیس کی وردیاں پھاڑ دیں،

علاقہ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ درج مقدمہ میں قتل کی دھمکیاں اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں کا ایک شہری کے ساتھ جھگڑے کی اطلاع پر دونوں فریقین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ن لیگی رہنما نہال ہاشمی بیٹوں سمیت گرفتار

نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ بیٹوں کی گاڑی سے موٹر سائیکل کی ٹکر ہونے پر شہری سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ وہ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر جب تھانے پہنچے تو پولیس نے انہیں بھی حوالات میں بند کردیا ہے۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں سمیت دوسرے فریق کو بھی جھگڑے کی وجہ سے گرفتار کیا تھا لیکن نہال ہاشمی نے تھانے پہنچ کر بدتمیزی کی تو انہیں بھی حراست میں لے لیا تھا۔

نہال ہاشمی کی گرفتاری، بیٹی میدان میں آ گئی،حقائق سے پردہ اٹھا دیا

Leave a reply