کراچی :نجی لیبارٹری میں ڈکیتی کرنے والا بائیک سروس کا رائیڈر نکلا
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں عباسی شہید اسپتال کے قریب نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کرنے والا مرکزی ملزم آئن لائن بائیک سروس کا رائیڈر نکلا۔
باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں عباسی شہید اسپتال کے قریب نجی اسپتال کی لیبارٹری میں اسلحے کے زور پر ڈاکہ ڈالنے کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مرکزی ملزم آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر نکلا، ملزم نے بیان میں بتایا نجی اسپتال کی لیبارٹری میں داخل ہوکر لوٹ مار کر رہے تھے کہ لیبارٹری ملازم خفیہ الارم بجادیا اور تین منٹ کے اندر پولیس پہنچی اور ملزمان کو دھرلیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم محفوظ خان کو ساتھی سلیم کیساتھ گرفتار کیا گیا تھا، ملزم سلیم کے مطابق وہ پہلے بھی منشیات کیس میں گرفتار ہوچکا ہے۔ایڈیشنل ایس ایچ او نے بتایا کہ کیش کاؤنٹرپرملازم کی حاضردماغی سے دونوں ملزمان پکڑے گئے، شاہین فورس اورناظم آبادپولیس نے 2 سے 3 منٹ کے اندر پہنچ کر ملزمان کوگرفتارکیا۔ایڈیشنل ایس ایچ او ناظم آباد کاشف پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان کیش اور پستول برآمد کیا۔
سندھ حکومت کا اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپس سیل کرنے کا حکم
جسد خاکی کی بروقت منتقلی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا مفت ایمبولینس سروس منصوبہ