نجی اسکول سیل،پرنسپل سمیت 2 اساتذہ زیرحراست

0
32

کراچی : نجی اسکول سیل،پرنسپل سمیت 2 اساتذہ زیرحراست

کراچی کے علاقے فيڈرل بی ايریا ميں قائم نجی اسکول انتظاميہ اور محکمہ صحت کے عملے کے درميان بچوں کی کرونا ویکسینیشن کروانے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اسکول کوسیل کردیاگیا۔ علاوہ ازیں اسکول کے پرنسپل سمیت 2 اساتذہ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اسسٹنٹ کمشنرگلبرگ کی ٹیم ویکسینیشن کے لیے اسکول پہنچی تھی تاہم اسکول انتظامیہ نے ویکسینیشن کروانے سے معذرت کرلی جس پر بحث و مباحثہ ہوا اور نتیجے میں اسکول کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ڈائریکٹر اسکول کا کہنا ہے کہ اسکول نے بچوں کی ویکسینیشن کروانے سے اس لیے انکار کیا کیوں کہ یہ عمل طلبہ کے والدین کی مرضی کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی ویکسی نیشن پراصرار کیا گیا جس پر کارروائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسکول اس ویکسینیشن کے مسئلے پر والدین اورانتظامیہ کےدرمیان پھنس کررہ گئے ہیں کیوں کہ ویکسینیشن کرواتے ہیں تو والدین کو اعتراض ہوتا ہے اور اگر نہ کروائیں تو حکومت پکڑ لیتی ہے ۔

Leave a reply