رحیم یار خان نکا تھانیدار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
انٹی کرپشن پولیس کا چھاپہ, رشوت لیتے تھانیدار رنگے ہاتھوں گرفتار-سرکل آفیسر انٹی کرپشن رحیم یار خان کا مجسٹریٹ کے ہمراہ تھانہ شیدانی پر چھاپہ نکے تھانیدارسے رشوت کی رقم 10ہزار برآمد۔نکہ تھانیدار جوتے چھوڑ کر موقع سے فرار ہو کر قریبی کھیتوں میں روپوش ہو گیا۔چند دن قبل چوری کے جھوٹے مقدمہ میں زیر حراست ملزم ذیشان کو چالان کرنے کے لئے رشوت کی رقم طے کی ملزم کے بھائی نے انٹی کرپشن سے رابطہ کر کے نشان زدہ نوٹ نکے تھانیدار رانا اکبر کے حوالہ کئے کچھ دیر بعد انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چاپہ مار کر برآمد کر لئے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نکے تھانیدار نے تھانہ شیدانی میں تعینات کے دوران علاقہ میں رشوت خوری کا بازار گرم کر رکھا تھا۔رشوت خوری،زمینوں پر قبضے،منشیاتفروشوں کو کھلی چھوٹ دیدی تھی اور کالا تیل اور ایرانی پیٹرول مافیا کی سرپرستی میں ملوث تھا موصوف سے رشوت کی رقم کی برآمدگی کے بعد علاقہ کے شرفاء نے سکھ کا سانس لیا اور انٹی کرپشن حکام کو دعاؤں سے نوازا تفصیلات کے مطابق تھانہ شیدانی میں تعینات نکے تھانیدار رانا اکبر نے چند روز قبل چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا اور چالان کے لئے مبینہ طور پر ملزم کے بھائی اکرام سے10ہزار روپے رشوت طلب کی جس نے انٹی کرپشن رابطہ کیا تو سرکل آفیسر انٹی کرپشن رانا کلیم نے مجسٹریٹ درجہ اول رحیم یار خان فہد الرحمٰن کی عدالت سے نوٹوں پر نشان لگا کر اکرام کے حوالے کئے جو ملزم کے بھائی اکرام نے نکے تھانیدار رانا اکبر کے حوالہ کئے جس نے چوری کے جھوٹے مقدمہ میں قید ذیشان کو چالان کر دیا جس کے تھوڑی دیر بعد ہی سرکل آفیسر انٹی کرپشن رانا کلیم نے مجسٹریٹ درجہ اول رحیم یار خان فہد الرحمٰن کے ہمراہ تھانہ پر چھاپہ مار کر ASIرانا اکبر کے بٹوے سے نشان زدہ نوٹ مبلغ دس ہزار روپے برآمد کر لئے جس پر رانا اکبر معافیاں مانگنے لگا یہ منظفر تھانہ پر موجود درجنوں افراد نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور مجسٹریٹ اور سرکل آفیسر انٹی کرپشن کو جل دے کر فرار ہو گیا جس کا پیچھا کیا گیاتو وہ قریبی کھیتوں میں جا چھپا جبکہ انٹی کرپشن اور مجسٹریٹ نے ASIرانا اکبر کے خلاف قانونی کاروائی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔دریں اثناء با وثوق ذررائع سے معلوم ہوا ہے کہ نکے تھانیدار رانا اکبر نے تھانہ کی حدود میں رشوت کا بازار گرم کر رکھا تھا۔رشوت ستانی۔پرچی جواء،جوئے اور جسم فروشی کے اڈوں،منشیات فرشوں کی موبائل ٹیموں کے ذریعے منشیات کی فراہمی، تھانہ کی حدود میں زمینوں پر ناجائز قبضیہ مافیا کی سرپرستی کرنا،تھانہ کی حدود میں لائن کے ہوٹلوں پر قائم کالے تیل کے اڈوں اور ایرانی تیل کے دو نمبر دھندے کی بھی سرپرستی کرتا تھا جس سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی وصولی میں ملوث تھا تھانہ شیدانی کے شرفاء کی شکایت اور آہو بکا پر انٹی کرپشن اور مجسٹریٹ نیکامیاب کاروائی کرتے ہوئے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے جس پر تھانہ کے شرفاء سرکل آفیسر انٹی کرپشن رحیم یار خان رانا کلیم،اور مجسٹریٹ فہد الرحمٰن کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں جبکہ کامیاب کراوئی سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی جہاں کامیاب کاروائی پر دونوں آفیسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ کرپٹ عناصر کے خلاف ایسی سخت ترین مہم جاری رکھنے کی اپیل کی ہے آخری اطلاعات کے مطابق ASI رانا اکبر کو معطل کر دیا گیا ہے