نماز جنازہ کے بعد علامہ خادم رضوی کا جسد خاکی کہاں پہنچا دیا گیا؟

0
28

نماز جنازہ کے بعد علامہ خادم رضوی کا جسد خاکی کہاں پہنچا دیا گیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور میں ادا کردی گئی،

ہزاروں عقیدت مندوں اور کارکنان نے نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی دوبارہ گھر پہنچا دیا گیا،خادم حسین رضوی کی تدفین مسجدرحمت اللعالمین سےملحق مدرسہ ابوذرغفاری میں کی جائیگی

علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سمیت لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو آج سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ میں شرکت کے لئے گزشتہ شب سے شہری مینار پاکستان گراؤنڈ میں پہنچ گئے تھے، نماز جنازہ کے بعد دعا کروائی گئی.

مینار پاکستان گراؤنڈ میں عوام کا جم غفیر تھا، تحریک لبیک کے کارکنان روتے نظر آئے وہ اپنے قائد کی موت پر غمزدہ تھے،نماز جنازہ میں علماء کرام، طلبا، سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد شریک ہوئے

نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، علامہ خادم رضوی کے جسد خاکی کو یتیم خانہ چوک سے مینار پاکستان ایمبولینس کے ذریعے پہنچایا گیا، سمن آباد، چوبرجی چوک، ایم اے او کالج، کچہری، داتا دربار سے ہوتا ہوا قافلہ مینار پاکستان پہنچا تھا جہاں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی

فیض آباد، تحریک لبیک کا احتجاج جاری، پولیس کا رات گئے آپریشن ناکام

تحریک لبیک احتجاج، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند ہیں؟ ڈی سی نے بتا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

علامہ خادم رضوی کا دو روز قبل انتقال ہوا تھا، انہیں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تا ہم ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کی، جس کے بعد انکے ورثا نے نماز جنازہ کا اعلان کیا تھا

علامہ خادم رضوی کی وفات پر آرمی چیف، وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے اظہار تعزیت کیا تھا

علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ کا وقت دس بجے مقرر کیا گیا تھا تا ہم جسد خاکی مینار پاکستان گراؤنڈ میں لیٹ پہنچنے کی وجہ سے نماز جنازہ کی لیٹ ادائیگی ہوئی.

Leave a reply