نمرہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈٰیو نے مداحوں کے دل جیت لئے

0
32

پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کی سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی شوٹ کے سلسلے میں سیٹ پر موجود ہیں ۔
https://www.instagram.com/p/CE4ROuTAIJk/
نمرہ خان اپنی بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو میں روایتی پرانی ہیروئینوں جیسے لباس میں نظر آ رہی ہیں اور نہایت خوبصورت بھی لگ رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان 1961ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ چھیا ‘ کا گانا گنگنا رہی ہیں جسے گلوکار طلعت محمود اور گلوکارہ لتا منگیشکر نے گایا تھا۔

نمرہ خان اپنی شیئر کی گئی ویڈیو میں جو گانا گنگنا رہی ہیں اُس کے بول کچھ یوں ہیں:

اس لیے تجھ سے میں پیار کروں، کہ تو ایک بادل آوارہ

جنم جنم سے ہوں ساتھ تیرے، ہے نام میرا جَل کی دھارا۔

نمرہ خان کی اس ویڈیو کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے –

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نمرہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں ہیںاور چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئیں ہیں اداکارہ نے مداحوں کو اپنے گرنے کی اطلاع دیتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گر گئیں

Leave a reply